واردات کی نیت، گھر میں داخل ہونے والی دو مسلح ڈاکو حسینائیں پکڑی گئیں

مسلح ڈاکوؤں کی گرفتاری
فیصل آباد (آئی این پی) تھانہ سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی میں واردات کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والی دو مسلح ڈاکو حسینائیں پکڑی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے خواتین ڈاکوئوں سے بازپرس شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
واردات کا واقعہ
بتایا جاتا ہے کہ دو مسلح خاتون ڈاکو رخسانہ بی بی اور مسکان بی بی ستارہ کالونی میں فاروق کے گھر داخل ہوئیں اور اسکی اہلیہ عائشہ بی بی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر سب کچھ حوالے کرنے کو کہا۔ اسی دوران ان کا عزیز بھی گھر پہنچ گیا، جس کی وجہ سے انہوں نے دونوں خواتین کو قابو کر لیا۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان کے ہاتھ میں پکڑا ہوا پسٹل بھی مبینہ طور پر جعلی نکلا۔
پولیس کی کارروائی
اہل خانہ نے مذکورہ خاتون ڈاکوئوں کو درگت بنانے کے بعد حوالہ پولیس کر دیا، جبکہ ان کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے پکڑی جانے والی خواتین ڈکیت کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔