عوامی مقامات پر سری پائے جلانے، جانوروں کے فضلے کو مین ہول اور کینال میں پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ

لاہور میں عید الاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحیٰ کے سیکیورٹی انتظامات اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ یہ انٹرنل سیکیورٹی کنٹرول روم پنجاب بھر سے 24/7 رپورٹس مرتب کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر بہن حمائمہ ملک بول پڑیں
سیکیورٹی پلان کی نگرانی
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب کی قیادت میں عید کی چھٹیوں کے دوران سیکیورٹی پلان کی نگرانی جاری ہے۔ کسی بھی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اور سرٹیفکیٹ کے حامل ادارے ہی کھالیں وصول کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے کم سے کم تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
دفعہ 144 کے تحت پابندیاں
محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحیٰ کے موقع پر دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں نافذ کی ہیں جن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ عوامی مقامات پر سری پائے جلانے، جانوروں کے فضلے کو مین ہولز یا نہروں میں پھینکنے، دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے یا کشتی رانی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم عمران خان کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا
ہوائی اڈوں کے گرد پابندیاں
صوبہ بھر میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد 15 کلومیٹر کی حدود میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت کبوتربازی، آتش بازی، ڈرون، لیزر لائٹس کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پابندی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد فلائٹ سیفٹی اور انسانی جانوں کا تحفظ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم کا حماس کے غزہ چیف محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ
مکینیکل جھولوں پر پابندی
محکمہ داخلہ نے عید الاضحیٰ کے دوران عارضی طور پر نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ شہریوں خصوصاً بچوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صوبہ بھر میں کہیں بھی غیر قانونی مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں ہے۔
حکومتی ہدایات پر عملدرآمد
تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔