20 برسوں سے بجٹ میں تجاویز دیں، اسلام آباد کی رونق کراچی کی وجہ سے ہے، خالد مقبول صدیقی

کراچی کے بجٹ میں تجاویز
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 20 برسوں سے بجٹ میں تجاویز پیش کرتے آ رہے ہیں، اسلام آباد کی رونق کراچی کی وجہ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان کا 3سال کا فارمولا ماننے سے انکار کردیا،ڈیڈلاک برقرار
گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس
’’جنگ‘‘ کے مطابق کراچی میں گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم 20 برسوں سے بجٹ میں اپنی تجاویز پیش کرتے آئے ہیں۔ پاکستان کے بجٹ میں ہزاروں ارب روپے کراچی شہر کے شامل ہیں، کراچی میں نکاسی و فراہمیٔ آب اور کچرا اٹھانا وفاق کی ذمے داری نہیں۔ ہم ان کاموں کے لیے وفاق سے پیسے مانگتے ہیں، گزشتہ سال کراچی و حیدرآباد کو پیسے ملے تھے، اندیشہ تھا کہ کسی کی نالائقی کی وجہ سے وہ پیسے ضائع نہ ہوں۔
ماضی کی کامیابیاں اور آئندہ کے منصوبے
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہماری فریاد و آہ و بکا کے بعد وہ پیسے ضائع ہونے سے بچ گئے۔ کے آئی ڈی ایل سی کمپنی ہم نے بنوائی تھی، بعد میں اس کمپنی کو پی آئی ڈی ایل سی بنا دیا گیا۔ آئندہ بجٹ میں کراچی کے لیے 25 ارب اور حیدرآباد کے لیے 15 ارب روپے مختص کروائے ہیں۔