چین کی پاکستان کو ففتھ جنریشن J-35 سٹیلتھ طیارے اور HQ-19 ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش

چین کی طرف سے پیشکش
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے پاکستان کو ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے اور جدید ترین HQ9 ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش کردی۔
یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس؛سپریم کورٹ نے مجرم ظاہر جعفرکی اپیل پر فیصلہ سنا دیا
سفارتی کامیابیاں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں حاصل کی جانے والی سفارتی کامیابیاں جاری کی گئیں۔ حکومت کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان نے کئی عظیم سفارتی کامیابیاں حاصل کیں جن میں چین کی جانب سے 40 ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے، KJ-500 اواکس اور HQ9 ڈیفنس سسٹم کی پیشکش شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ بالکل غلط ہے جو احتجاج میں شریک نہیں ان کو کیسے اٹھا سکتے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ پولیس پر برہم
مالی معاملات
مزید کہا گیا ہے کہ چین سے 3.7 ارب ڈالر قرض کی مؤخر ادائیگی بھی شامل ہے جبکہ ہواوے کے تعاون سے 100000 پاکستانیوں کو AI اور IT میں تربیت دی جائے گی۔
دفاعی معاہدے
حکومت پاکستان کے مطابق آذربائیجان نے 40 پاکستانی JF7 طیاروں کی خریداری کے لیے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 4.6 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے جبکہ پاکستان-ایران تجارت کے 3 سے 10 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔