سعد رفیق تسلی بخش میڈیکل رپورٹ پر ڈسچارج
خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: 1971ء میں پاکستان کا دولخت ہونا اتنا بڑا سانحہ ہے جسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا اور محبان پاکستان کے دلوں میں یہ اتنا بڑا زخم ہے جسے مندمل کرنا دشوار ہے۔
ہسپتال کی منتقلی
نجی ٹی وی دنیانیوز کے ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو پنجاب کارڈیالوجی شفٹ کردیا گیا اور ان کے تمام ٹیسٹ کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 1۔ 8 فروری کو پہیہ جام، شٹرڈاؤن ہڑتال ضرور ہوگی، فیصلہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کیا، شوکت یوسفزئی
صحت میں بہتری
ڈائریکٹر پی آئی سی پروفیسر بلال محی الدین کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت میں بہتری پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، ان کی دل کی دھڑکن تیز ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا۔
تشخیصی نتائج
پروفیسر بلال محی الدین نے مزید بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کی ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ بھی بہتر آئے ہیں، انہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے جبکہ ذہنی سکون اور آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔








