طلباء گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران دیہات کا رْخ کریں، دیہاتی بھائیوں کے مسائل سے آگہی حاصل کریں اور مسائل کے حل میں اپنا عملی کردار ادا کریں

مصنف اور قسط کی تفصیلات

مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 58

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

قومی تعمیرنو میں طلبا کا کردار

لاہور میں دوسرے مغربی پاکستان سٹوڈنٹس کنونشن کا انعقاد اور قراردادیں
اس کنونشن کے مہمانِ خصوصی وزیر بلدیات مغربی پاکستان میاں محمد یاسین خان وٹو تھے جو کہ سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے ویسٹ پاکستان یوتھ موومنٹ کی ساہیوال برانچ کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان کون کون سے معاہدے موجود ہیں؟

کنونشن کی تفصیلات

اس کنونشن کا انعقاد 11نومبر 1964ء کو (بی این آر) سنٹر بیور آف نیشنل ری کنسٹرکشن ہال، دی مال لاہور میں کیا گیا۔ اس کنونشن میں ویسٹ پاکستان بھر کے چیدہ چیدہ کالجوں سے 80 طلباء نے شرکت کی۔ اس کنوینشن کے اختتامی اجلاس میں درج ذیل قراردادیں پاس کی گئیں:

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، اربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان

قراردادیں

  1. طلباء گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران دیہات کا رْخ کریں۔ دیہات میں قیام کر کے دیہاتی بھائیوں کے مسائل سے آگہی حاصل کریں اور اْن کے مسائل کے حل میں اپنا عملی کردار ادا کریں۔
  2. تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے گلی محلوں میں خود کو منظم کریں۔ لوکل مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے یوتھ سٹڈی سرکل قائم کریں۔ نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے میدان تیار کرنے، سپورٹس ہیلتھ کلبوں کا قیام، انڈور گیمز، شجرکاری جیسے تعمیری کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ نیز سماجی برائیوں کیخلاف تحریک چلائیں اور غریب و مستحق طلباء کے لئے مالی امداد کے ضمن میں اقدامات کریں۔

نظامت کے فرائض

اس کنونشن کی نظامت کے فرائض گورنمنٹ کالج لاہور کے شعبہ نفسیات کی طالبہ خضرا سکون نے انجام دئیے اور زور خطابت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرے حسبِ حال امیر مینائی کا جو شعر پڑھا اْس کے بول کچھ یوں ہیں:

خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیر
سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے

خضرا سکون صاحبہ کو اس شعر پر بیحد داد ملی کیونکہ اس دور میں واقعی میرے دل میں ملک وقوم کے مسائل کو حل کرنے اور پاکستان کو عظیم تر ملک بنانے کی تڑپ مجھے بے چین کئے ہوئے تھی اور میں اس ضمن میں یوتھ موومنٹ کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں میں عملی طور پر شریک اور سرگرداں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا

گرمیوں کی تعطیلات میں مصروفیات

گرمیوں کی تعطیلات میں اپنے آبائی شہر جڑانوالہ میں قیام کے دوران میں نے مغربی پاکستان یوتھ موومنٹ کی شاخ جڑانوالہ یوتھ موومنٹ قائم کی۔ مقامی دوستوں کے تعاون سے جڑانوالہ سے پانچ میل کے فاصلے پر چک نمبر 4 چکوموڑ اور دس میل کے فاصلے پر قصبہ روڈالہ روڈ میں بھی مزید 2 شاخوں کا اضافہ کیا۔ چکوموڑ یوتھ موومنٹ کے صدر جو تعلیم مکمل کرنے کے بعد ڈپٹی آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات رہے اور گزشتہ چند سالوں سے ریٹائر ہونے کے بعد جوہر ٹاؤن لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔

نوجوانوں کے مسائل

جڑانوالہ اور گردونواح کے دیہات میں نوجوانوں کو منظم کرتے ہوئے مجھے احساس ہوا کہ ہمارے نوجوان محب وطن ہیں لیکن اْن کی کوئی سمت اور ڈائریکشن نہیں ہے۔ اْن میں خود اعتمادی کی کمی ہے۔ اْنہیں یہ سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت کس طرح سے قومی خدمت سرانجام دے سکتے ہیں؟ نوجوان یوتھ سنٹروں برانچوں میں کام کرتے ہوئے اپنی کمزوریوں کو دورکر سکتے ہیں اور اپنی شخصیت میں نکھار پیدا کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...