سیکرٹری داخلہ کی شہید کانسٹیبل مرزا ارشد بیگ کی نماز جنازہ میں شرکت، اہل خانہ سے اظہار تعزیت
نماز جنازہ میں شرکت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے پولیس لائن شیخوپورہ میں شہید کانسٹیبل مرزا ارشد بیگ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں شہید کے اہل خانہ کے ہمراہ محکمہ داخلہ پنجاب، پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کی مکمل شرکت پاکستان کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے،اداروں اور حکومت کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، شاہد عبدالسلام تھہیم
فاتحہ خوانی اور تعزیت
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے شہید کے بیٹے، بھائی اور اہل خانہ سے ملاقات میں فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی آبی جارحیت علاقائی امن کیلئے خطرہ بن گئی، پانی روکنے پر پاکستان کا بروقت اور فیصلہ کن رد عمل دینے کا عندیہ
سیکرٹری داخلہ کا بیان
اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہید کانسٹیبل ارشد ان کے خاندان کا حصہ تھا جس کی ٹارگٹ کلنگ ایک بڑا صدمہ ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کیساتھ برابر کے شریک ہیں۔ شہید مرزا ارشد بیگ محنتی، ایماندار اور فرض شناس اہلکار تھا۔ کانسٹیبل ارشد کے قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے پولیس حکام کو جلد از جلد مجرمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طوفان کے دوران چینی ہسپتال میں نایاب خون والی پاکستانی حاملہ خاتون کی محفوظ زچگی
شہید کا پس منظر
یاد رہے کہ شہید کانسٹیبل ارشد گزشتہ 10 سال سے سیکرٹری داخلہ پنجاب کے ساتھ بطور آپریٹر فرائض سر انجام دے رہا تھا۔ کانسٹیبل مرزا ارشد کو جمعرات کو فیروزوالہ میں ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا گیا۔
نماز جنازہ کی تفصیلات
نماز جنازہ پولیس لائن شیخوپورہ میں ادا کی گئی جس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ شہید کی نماز جنازہ میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر ذیشان، ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اختر فاروق، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران، ڈی پی او بلال ظفر اور محکمہ داخلہ پنجاب کے اعلیٰ افسران و اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہید مرزا ارشد بیگ کی تدفین آبائی گاؤں کالر شیخوپورہ میں کی گئی۔








