وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا 2 روزہ دورۂ سعودی عرب، ولی عہد کے ظہرانے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی عرب دورہ
جدہ (محمد اسد اکرم) وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستانی وفد سعودی عرب کے دورے پر ہے۔ وزیرِ اعظم نے شاہی دیوان میں ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دئیے گئے خصوصی ظہرانے میں بطور مہمانِ خاص شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی تصاویر والے اشتہارات پر حکومت سے جواب طلب
خاص استقبال اور غیر رسمی گفتگو
اس موقع پر سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی استقبال کیا گیا اور ولی عہد محمد بن سلمان خود گاڑی چلاکر وزیراعظم کو ظہرانے میں شرکت کے لیے شاہی دیوان لے کر گئے۔ ظہرانے میں سعودی ولی عہد نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا بھرپور استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے مابین غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی۔ اس ظہرانے میں مشرق وسطیٰ کے اہم رہنماؤں سمیت سعودی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سعودی سول و عسکری قیادت شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جانی ڈیپ نے 650 ملین ڈالر گنوا دیے، دیوالیہ پن کے قریب
ملاقات کی تفصیلات
سعودی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ظہرانہ پر ملاقات کی ہے۔ منیٰ میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم نے پاک، بھارت کشیدگی کم کرانے کے لئے سعودی عرب کے کردار کو بھی سراہا اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 21 ہزار سے زائد افراد گرفتار
عمرے کی سعادت
اس سے پہلے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر خصوصی طور پر ان کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر شکر ادا کیا۔
دیگر اہم شخصیات
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔