عید پر صفائی کی صورتحال کی خود مانیٹرنگ کروں گی،کوتاہی ہرگزبرداشت نہیں‘‘: وزیر اعلیٰ کی گزشتہ سال کی طرح فینائل اورعرق گلاب چھڑکنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی جانب سے وکلاء کو کروڑ وں روپے ادائیگی کا انکشاف
صفائی کی مانیٹرنگ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ عید پر صفائی کی صورتحال کی خود مانیٹرنگ کروں گی، کوتاہی ہرگز برداشت نہیں۔ وزیراعلیٰ نے صفائی کے بعد گزشتہ سال کی طرح فینائل اور عرق گلاب چھڑکنے کی ہدایت کی اور مویشی منڈیوں میں بھی صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ بدترین تشدد، افسوسناک انکشاف
مویشی منڈیوں میں صفائی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں میں بھی صفائی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ شہروں اور دیہات سمیت ہر جگہ صفائی کے بارے میں شکایات کا فوری ازالہ ہونا چاہیے۔ مویشی منڈیوں کے اردگرد ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں وغیرہ میں پھینکنے پر بھی پابندی یقینی بنائی جائے۔
کنٹرول روم کی فعالیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل لیول کنٹرول روم مزید فعال کرنے کا حکم دیا ہے۔