اپنی خوشیوں میں ان کو بھی شامل کریں جو ضرورت مند ہیں: فاروق ستار

فاروق ستار کا پیغام
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ اپنی خوشیوں میں ان کو بھی شامل کریں جو ضرورت مند ہیں۔ برسوں تک غریب طبقے نے قربانیاں دیں، اب اشرافیہ کی باری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی
عید کی نماز کے بعد گفتگو
’’جنگ‘‘ کے مطابق، پی آئی بی گراؤنڈ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اپنی خوشیوں میں ان کو بھی شامل کریں جو ضرورت مند ہیں۔ برسوں تک غریب طبقے نے قربانیاں دیں، اب اشرافیہ کی باری ہے۔ وہ طبقہ جو ٹیکس نہیں دیتا اس کو اب ٹیکس دینا ہوگا۔ وڈیروں اور اشرافیہ کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں۔ جنگ میں جو کامیابی حاصل ہوئی اس سے لوگوں کا حوصلہ بڑھا، پوری قوم اس وقت سیسا پلائی دیوار کی طرح بن گئی ہے۔
مہنگائی اور بےروزگاری کے خلاف اقدامات
فاروق ستار کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی اور بےروزگاری کے خاتمے کے لیے ہم نے شیڈو بجٹ پیش کیا ہے۔ ان ڈائریکٹ ٹیکس کو ختم کر کے ہمیں ڈائریکٹ ٹیکس لانا ہوگا۔