عیدالاضحیٰ، کیا واقعی اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو دوبارہ کرنا پڑتاہے؟ ایک ایسا سوال جس کا جواب ہر مسلمان کو معلوم ہونا چاہئے

اونٹ کی قربانی کا رواج

لاہور (نظام الدولہ) ہمارے ہاں اونٹ کی قربانی کا رواج عام ہوچلا ہے۔ قربانی کے علاوہ عام دنوں میں بھی اونٹ کا گوشت کھایا جانے لگا ہے۔ بہت سے مسلمان سوال اٹھاتے ہیں کہ اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد نماز کیلئے دوبارہ وضو کرنا چاہئے؟

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا یومِ تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان

فتویٰ کا حوالہ

اس حوالہ سے جب منہاج القرآن کے مفتی عبدالقیوم ہزاروی سے فتویٰ آن لائن میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کتنا لازم ہے، اس کا مستند جواب احادیث کی روشنی میں دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے صحیح مسلم کی ایک حدیث مبارکہ کا ذکر کیا کہ حضرت جابر بن سمرہؓ کے حوالہ سے معروف ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ کیا بکری کا گوشت کھانے کے بعد وضو کیا کریں؟ آپﷺ نے فرمایا "اگر چاہو تو وضو کرو، اور اگر چاہو تو نہ کرو"۔ اس شخص نے پوچھا "کیا ہم اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کیا کریں؟"

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان پر لگائے الزامات کے ثبوت نہیں دکھائے: برطانوی وزیر خارجہ کھل کر بول پڑے

وضو کا حکم

آپ ﷺ نے فرمایا "ہاں اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کیا کرو"۔ اس شخص نے پوچھا "کیا میں بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لیا کروں؟" آپﷺ نے فرمایا "ہاں"۔ اس نے پوچھا "کیا میں اونٹ بٹھانے کی جگہ نماز پڑھ لیا کروں؟" آپﷺ نے فرمایا "نہیں"۔

دوسری حدیث کا ذکر

اسی طرح دوسری حدیث کا حوالہ دیا کہ حضرت اسید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا "اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کیا کرو، بکری کا گوشت کھا کر وضو مت کیا کرو اور بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لیا کرو لیکن اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھا کرو"۔ ان احادیثِ مبارکہ میں وضو کرنے سے مراد پانی استعمال کرنا ہے۔ اونٹ کے گوشت میں چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد ہاتھ اور منہ دھونے کی ترغیب دی گئی ہے۔ ان روایات میں اونٹ کا گوشت کھا کر ہاتھ دھونے اور کلی کرنے کا درس دیا گیا ہے نہ کہ باقاعدہ وضو کرنے کا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...