علی ظفر نے مقتولہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لیے جذباتی نظم شیئر کردی

تازہ ترین خبر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار علی ظفر نے اسلام آباد میں قتل ہونے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لیے دل دہلا دینے والی ایک نظم تحریر کی ہے۔ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئس والوں کو شوٹ کرو، کوئی پوچھے تو کہو علی امین نے گولی ماری: وزیراعلیٰ پختونخوا کا کارکنوں کو جواب

قتل کا واقعہ

پولیس کے مطابق، ملزم عمر حیات ٹک ٹاکر ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا اور جب ثنا نے انکار کیا تو اس نے اسے قتل کردیا۔ بعد ازاں پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے آلہ قتل اور ثنا کا موبائل برآمد کرلیا۔ اس دلخراش واقعے پر ملک بھر سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن،دنیا بھر سے پاکستانیوں کی شرکت

علی ظفر کا جذباتی پیغام

حال ہی میں مشہور گلوکار علی ظفر نے انسٹاگرام پر اس سانحے پر ایک جذباتی نظم شیئر کی۔ گلوکار نے اپنی انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ثناء یوسف کا سانحہ ایک ایسا بوجھ ہے جس کے تلے میں ہل بھی نہیں سکتا لیکن یہ غم نیا نہیں ہے، قندیل سے نور تک نام بدلتے رہتے ہیں زخم وہی رہتا ہے۔

علی ظفر کے مطابق ذمہ داری ہم پر ہے، اے مرد، جب تک ہم اس کو نہیں بدلیں گے، جو ہمیں اب تک سکھایا گیا ہے اور اپنے بیٹوں کو احساس، ہمدردی اور احترام کے ساتھ نہیں پالیں گے، ہم اس سرزمین کی بیٹیوں کو کھوتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں اس درد کو خاموشی سے برداشت نہیں کر سکتا تھا، اس لیے میں نے اپنے احساسات قلم بند کیے ہیں، جسے میں آج شئیر کررہا ہوں، یہ صرف شاعری نہیں بلکہ تبدیلی کی دعا ہے۔

علی ظفر کا انسٹاگرام پوسٹ

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...