بھارت میں ایودھیا رام مندر کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ، بہانہ ایسا کہ سمجھ نہ آئے کہ ہنسیں یا روئیں

بھارت میں ایودھیا رام مندر کے نام پر فراڈ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ایودھیا رام مندر کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ سامنے آیا ہے، جعلی ویب سائٹ کے ذریعے ”پرساد“ کی ترسیل کا جھانسہ دے کر عوام کو لوٹا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقے نو برڈ زون قرار

جعلی ویب سائٹ کا انکشاف

آج نیوز کے مطابق اس فراڈ میں امریکی پروفیسر کے نام پر بھارتی شہریوں کو دھوکہ دیا گیا۔ بھارت میں عقیدت کو تجارت میں بدلنے والا نیٹ ورک سرگرم ہے، اور کروڑوں روپے کی رقم صرف جعلی ترسیل پر خرچ ہوئی، ہندوؤں کے مقدس موقع پر فراڈ کو روکنے میں بھارتی سائبر سیکیورٹی مکمل طور پر ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن کا سابق صدر میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مالی گھپلے اور حکومت کی خاموشی

رام مندر کی تقریب شاندار رہی، مگر پردے کے پیچھے مالی گھپلے چھپے رہے۔ بھارتی عوام کو لوٹا گیا، اور مودی سرکار نے زبان سی لی، بھارت میں مذہب کے نام پر فریب کا بازار گرم ہے، جبکہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔یہ سب اُس وقت ہوا جب پورے بھارت کی نظریں رام مندر پر تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

مودی سرکار کے اقدامات پر سوالات

سوال یہ ہے کہ کیا مودی سرکار صرف مذہبی جذبات کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے؟ کیا عوام کی حفاظت مودی کی ترجیح نہیں؟ مذہبی عقیدت کو دھوکہ بنانے کا ذمہ دار کون ہے؟ رام کے نام پر فراڈ، مودی حکومت کی خاموشی کیوں؟ کیا بھارتی ریاست عوام کی عقیدت کی محافظ ہے یا مجرم؟

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

عقیدت اور دھوکہ کا نیا سیاسی ہتھیار

عقیدت اور دھوکہ، مودی کا نیا سیاسی ہتھیار بن چکا ہے۔ بھارت میں آج نہ دیوی محفوظ ہے نہ درشن، ہر مقدس موقع اب ایک نیا فراڈ بن کر سامنے آ رہا ہے۔ مودی کے ’نئے بھارت‘ میں عقیدت مندوں کی جیبیں خالی اور مذہب کے بیوپاری مالامال ہو رہے ہیں۔

حقیقت کا سامنا

سوال یہ نہیں کہ یہ سب کیسے ہوا، سوال یہ ہے کہ کس کے اشارے پر ہوا؟

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...