تیز ہوائیں، دشوار راستے، مالاکنڈ کے باٹا پہاڑی جنگل میں لگی آگ مزید پھیل گئی

مالاکنڈ میں جنگل کی آگ
مالاکنڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مالاکنڈ میں باٹا پہاڑی جنگل میں گزشتہ 2 روز سے لگی آگ مزید پھیل گئی، بے قابو آگ نے تقریباً 8 کلو میٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں مسجد کے قریب دھماکہ
آگ پر قابو پانے کی کوششیں
’’جنگ‘‘ کے مطابق ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگل میں تیز ہواؤں اور دشوار راستوں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آگ سے جنگلی حیات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ریسکیو اور مقامی افراد کی شمولیت
ایف سی اہلکار، ریسکیو عملہ اور مقامی افراد آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔