موٹروے پر ٹرک الٹ گیا، جانی نقصان

گھوٹکی میں افسوسناک حادثہ
سندھ کے شہر گھوٹکی میں موٹروے ایم 5 پر تیز رفتار ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، وکلا اور بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی
زخمیوں کا علاج
’’جنگ‘‘ کے مطابق موٹر وے پولیس نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 8 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق علی پور جتوئی سے ہے۔
حادثے کی وجہ
موٹر وے پولیس کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرک میں موجود متعدد مویشی بھی زخمی ہوئے ہیں۔