عید قربانی کا نام
زندگی کی آسانی
زندگی کو اس طرح آسان کرنا چاہئے
سب سے پیاری چیز کو قربان کرنا چاہئے
ہے خلیل اللہ کی پیاری سی سنت کا دوام
عید قربانی کانام
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس؛ شیریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فردجرم عائد
احساسات کی تبدیلی
اپنے احساسات کو تبدیل کرلو وقت سے
مشکلوں کو آپ بھی تسہیل کرلو وقت سے
پختہ کاری آپ کی کیونکہ ابھی تک بھی ہے خام
عید قربانی کا نام
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے نئی شدنی چھوڑ دی
رشتہ داروں کا بھرم
تم عزیز و اقربا بھی رکھو پورا بھرم
ہاں! غریبوں اور مسکینوں پر بھی نظرِ کرم
اور تم اسی فرض کو کرتے رہو سب ہی میں عام
عید قربانی کا نام
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: گندم کی بوریوں کے خوردبرد ہونے کے 2 سکینڈل سامنے آگئے
اتحاد و امن کا پرچم
بام ہے اِک، ایک ہی سیڑھی ہے اور اِک ہی کمند
کر رکھو تم اتحاد و امن کا پرچم بلند
ہے اخوّت ہی کی وہ تلوار جو ہے بے نیام
عید قربانی کا نام
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے ، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ
رنجشوں کو بھولنا
بھول جاؤ رنجشوں کو، بھول جاؤ دشمنی
چھوڑ دو تم بغض کو اپناؤ راہِ آتشی
ظلمتوں میں روشنی بانٹو یہاں تم صبح و شام
عید قربانی کا نام
قربانی کا دن
دن ہے یہ قربانی کا یہ بات سب نے مانی ہے
جا بجا اور کو بکو اِک جذبۂ ایمانی ہے
سب گلے ملتے ہیں اور ہوتا ہے کتنا اِزدِحام
عید قربانی کا نام
کلام: منظر انصاری








