آفریدی نے بھارت سے متعلق خود سے منسوب سوشل پوسٹ کو فیک قرار دیدیا، پوسٹ میں کیا لکھا ہے؟

شاہد آفریدی نے جھوٹی پوسٹ کی تردید کی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر بھارت سے متعلق ایک پوسٹ کو جھوٹ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
پوسٹ کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے حوالے سے ایک پوسٹ زیر گردش ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کرکٹ، ٹیکنالوجی اور ہمت ہر چیز میں پاکستان سے 10 سال پیچھے ہے، حتیٰ کہ انہیں اپنا دشمن کہنا بھی توہین ہے۔
آفریدی کی وضاحت
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب اس پوسٹ کی تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فیک ہے۔