کراچی: میں بینک کے لاکرز لوٹ لیے گئے، سکیورٹی گارڈ سہولت کار نکلا
بینک کے لاکرز کی چوری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بینک کے لاکرز لوٹ لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بسنت منانے کی تیاریاں، پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025 قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے منظور
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ بینک لاکرز لوٹنے کا واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: 4 ماہ کے لئے چینی کی ایکس مل اور پرچون قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری
سکیورٹی گارڈ کی گرفتاری
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈ نے بینک لاکروں کی چوری میں سہولت کاری فراہم کی، ملزمان کو بینک کے اندر لے کر گیا۔ سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا 2 روزہ کانووکیشن شروع، 2860 طلباء کو ڈگریاں دی جائیں گی، فلسطینی طلباء بھی شامل
چوروں کے سامان
پولیس کے مطابق، ملزمان لاکر کاٹنے کے لیے گیس کٹر اور دیگر سامان بھی ساتھ لائے تھے۔ فوری طور پر نقصان کا اندازہ نہیں ہو سکا۔
تحقیقات کا آغاز
مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور گرفتار سکیورٹی گارڈ سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔








