لیہ میں مسافر بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق
افسوسناک حادثہ
لیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) نواں کوٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک ہی خاندان کے 38 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ غیر آئینی نہیں اور اگر یہ بات غداری ہے تو اس شق کو آئین سے نکال دیں، خالد مقبول صدیقی
حادثے کی تفصیل
ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب لاہور سے کروڑ لعل عیسن جانے والی بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ بس بی بی پاک دامن لاہور سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں مجموعی طور پر 82 افراد سوار تھے، جن میں سے 62 افراد بس کے اندر اور 20 افراد بس کی چھت پر سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ ہے: وزیراعظم
زخمیوں کی حالت
حادثے کے بعد میتوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل اسپتال فتح پور منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں بہتر طبی سہولیات کے لیے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔
ریسکیو کاروائیاں
ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں انجام دیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔








