کس شعبے میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟ وزیر خزانہ نے قومی اقتصادی سروے پیش کر دیا

حکومتی اقدامات کی بہتری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حکومتی اقدامات سے مختلف شعبوں میں ہونے والی بہتری کے بارے میں بتا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ بمقابلہ مسک: سیاسی، معاشی اور خلائی محاذ پر طاقتور شخصیات کی خطرناک جنگ
ایکسپورٹ میں اضافہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایکسپورٹ میں 7فیصد اضافہ ہوا، آئی ٹی میں فری لانسرز نے 400ملین ڈالرز کمایا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی تا اپریل 1.9ارب ڈالر سرپلس رہا، آئی ٹی برآمدات بڑھی ہیں، آئی ٹی ایکسپورٹ 3.1ارب ڈالر رہیں۔
ترسیلات زر اور ریونیو میں اضافہ
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے آخرتک ترسیلات زر 38ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، امپورٹس میں 11.7 فیصد اضافہ ہوا، ریونیو وصولی میں 26فیصد اضافہ ہوا، ریٹیل رجسٹریشن 74فیصد ہوئی ہیں۔