گھریلو تنازع پر بہن نے بہن کو گولی مار دی
واقعہ کا پس منظر
بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے شہر بہاولپور میں ایک گھریلو تنازع کے نتیجے میں ایک بہن نے دوسری بہن کو گولی مار دی۔
یہ بھی پڑھیں: ارضی کیفیات دیکھتے ہوئے حل نکالا گیا کہ پہلے سکھر والے کنارے سے بھکر جزیرے تک ستونوں والا روایتی پْل بنایا جائے، یہ پل 1885ء میں مکمل بھی ہو گیا
واقعے کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حاصل پور کے علاقے چک 194 مراد میں دو بہنوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک بہن نے گھر میں رکھے پستول سے دوسری بہن کو گولی مار دی۔
زخمی بہن کی حالت
فائرنگ سے 18 سالہ بہن شدید زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔








