ستھرا پنجاب منصوبہ کامیابی سے ہمکنار، صوبے میں صفائی کا نیا معیار قائم، عوام میں پذیرائی

ستھرا پنجاب منصوبہ
لاہور (رپورٹ: نمائندہ خصوصی زین بابو) پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز کے زیرنگرانی شروع ہونے والا "ستھرا پنجاب" منصوبہ صوبے بھر میں صفائی کے نظام میں انقلابی تبدیلیوں کا باعث بن رہا ہے۔ شہری و دیہی علاقوں میں پہلی بار صفائی ستھرائی کے ایسے انتظامات دیکھنے کو ملے ہیں جنہیں عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زین قریشی سمیت 11پارٹی ارکان کے پارٹی قیادت سے رابطے منقطع
حکومتی اقدامات
حکومتی ترجمان ملک بلال ذوالفقار کھوکھر کے مطابق، اس منصوبے کے تحت نہ صرف جدید مشینری فراہم کی گئی بلکہ افرادی قوت میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا تاکہ 24 گھنٹے مانیٹرنگ کے ذریعے ہر علاقے میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔ پنجاب کے مختلف شہروں خصوصاً لاہور میں صفائی کی صورتحال اب ماضی کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ماہ میں آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام سے زیادہ ڈالر پاکستان بھیجے
عوامی پذیرائی
عوامی سطح پر اس منصوبے کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ سوشل میڈیا اور مختلف فورمز پر شہریوں نے عید کے موقع پر بھی صفائی کے بہترین انتظامات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں پہلی بار دیہی علاقوں میں بھی باقاعدہ پبلک سینیٹیشن سسٹم نافذ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سٹیج اداکارہ کو قتل کرنے والے مجرم کو سزا سنا دی گئی
شہریوں کی رائے
“پچھلے 25 برسوں میں ایسا صفائی کا نظام کہیں نہیں دیکھا، جو اب لاہور میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔" ایک شہری نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا، "اس منصوبے کی کامیابی کا سہرا وزیراعلیٰ مریم نواز کے ساتھ ساتھ ایل ڈبلیو ایم سی (لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی) کی ٹیم کو بھی جاتا ہے جنہوں نے صفائی کے میدان میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔”
ماہرین کی رائے
ماہرین کا کہنا ہے کہ "ستھرا پنجاب" دیگر صوبوں کے لیے بھی ایک قابل تقلید ماڈل ہے۔ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو پنجاب صفائی کے اعتبار سے جلد پاکستان کا نمایاں ترین صوبہ بن جائے گا۔