خیر ہے صبح صبح ایسی تبدیلی، درویشوں سے پنگا نہیں لیتے

مصنف: شہزاد احمد حمید

قسط: 193

عزت اور ذلت کا مالک اللہ ہے

دو تین دن بعد میں کسی کام سے کھاریاں گیا۔ اے سی آفس کمپلیکس میں پہلے تحصیل دار کا آفس تھا اور اس کے پیچھے پرانی بلڈنگ میں اے سی کا۔ تحصیل دار کی مجھ پر نظر پڑی ہو گی۔ وہ دفتر سے باہر آیا اور دور سے ہی بولا؛ "سر! ٹھیک ہیں۔ آئیں چائے کا کپ پئیں۔" میں اس کے رویئے سے حیران ہوا کہ آگے نہ پیچھے ایسی تبدیلی، ماجرہ کیا ہے؟ اور پوچھا؛ "خیر ہے زاہد۔ صبح صبح ایسی تبدیلی؟" وہ بولا؛ "سر! نہیں ایسی بات نہیں میرے لئے آپ قابل احترام ہیں۔ ویسے آپ نے کل شام ہی اے سی کو ٹرانسفر کرا دیا ہے۔ مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ اتنی جلدی یہ کام کرا دیں گے۔"

2 دن پہلے والا اپنا فقرہ میرے ذھن میں گھوم گیا۔ جو میں نے ویسے ہی ہوا میں تیر چلایا تھا۔ کبھی کبھی اللہ ہوا میں چلے تیر بھی نشانے پر لگا دیتا ہے۔ میں مسکرایا اور کہا؛ "زاہد صاحب! درویشوں سے پنگا نہیں لیتے۔" یہ کہہ کر میں آگے چلا گیا۔ میری بلا کو بھی نہیں پتہ کہ اے سی کی ٹرانسفر کیوں ہوئی اور کس نے کرائی۔ بس یہ میرے کھاتے میں لکھی گئی۔ اللہ نے مجھے اس کمپلیکس میں عزت دینی تھی، دے دی۔

کرشمہ لفافے کا

چند دنوں کے بعد امتیاز خاں کی جگہ نیا اے سی آگیا۔ یہ پی سی ایس افسر تھے اور کبھی کسی کالج میں پڑھاتے بھی رہے تھے۔ سلجھے ہوئے انسان تھے۔ انہوں نے کچھ دن اکیڈمی کے ریسٹ ہاؤس میں قیام کیا تھا۔ پہلے دن ہی شام کو ٹہلتے ہوئے میرے دفتر کی طرف آ گئے جہاں میں کرکٹ کھیل رہا تھا۔ تعارف کے بعد میں بھی ان کے ساتھ ٹہلنے لگا۔ وہ مجھ سے ترقیاتی کاموں اور زکوۃ فنڈز سے تعمیر ہونے والے کوارٹرز پر briefing لیتے رہے۔

ہفتے دس دن بعد انہوں نے میٹنگ بلائی۔ مجھے بہت سراہا اور میرے گولیگز کو میری تقلید کرنے کو کہا۔ ان کے تعریفی کلمات میری بڑی حوصلہ افزائی تھے۔ اگلی میٹنگ میں سب تدبیریں الٹ ہو گئیں۔ وہ جنہیں پہلے ڈانٹ ڈپٹ ہوئی تھی، اچھے ہو گئے اور وہ جسے شاباشی ملی تھی، تنقید کی زد میں آ گیا۔ میٹنگ کے بعد میں نے اپنے سینئر کولیگ اور ہیڈ کوارٹر کھاریاں میں تعینات خاں صداقت خاں صاحب سے پوچھا؛ "خاں صاحب چند دن میں ہی کایا پلٹ دی آپ نے۔ کیا گیڈر سنگھی سنگھائی ہے؟"

انہوں نے اپنا ٹریڈ مارک زور دار قہقہ لگایا اور بولے؛ "بچو! دو دن پہلے جا کر انہیں لفافہ دے آیا تھا۔ لفافے میں بڑی طاقت ہے اور یہی گیڈر سنگھی بھی۔" قہقہ میرا بھی گونجا؛ "اپنی ثابت قدمی کا۔ (جاری ہے)"

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...