پنجاب پولیس کے 2 شیر دل جوانوں کا نہتے غریب مزدور پر بیچ چورہے تشدد، شرمناک ویڈیو بھی سامنے آگئی

پنجاب پولیس کی تشدد کی ایک نئی مثال

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس میں موجود بعض عناصر کے شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور رویہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ ایسے عناصر افسران کی طرف سے پولیس کا سافٹ امیج بنانے کی کوششوں پر بھی پانی پھیرتے دکھائی دیتے ہیں۔ حال ہی میں بیچ سڑک ایک ممکنہ ریڑھی بان پر دو اہلکاروں کے تشدد کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر کا فلسطین کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنے کا اشارہ

ویڈیو کی تفصیلات

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غباروں میں ہوا بھرنے والی ایک ریڑھی کے پاس سے اہلکار ایک نوجوان کو پکڑ کر لاتے ہیں، جو ممکنہ طور پر ریڑھی بان تھا، اور پھر اس پر تشدد شروع کر دیتے ہیں۔ ارد گرد لوگ بھی اکٹھے ہوجاتے ہیں لیکن کوئی مداخلت نہیں کرتا۔ ویڈیو کی لوکیشن کے بارے میں مکمل معلومات نہیں مل سکیں، مگر یہ اندازہ کرنا مشکل نہیں کہ یہ ویڈیو زیادہ پرانی نہیں ہے، کیونکہ لوگوں نے گرم موسم کے حساب سے کپڑے زیب تن کر رکھے ہیں اور دھوپ سے بچنے کے لیے سر پر بھی کپڑا لے رکھا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ وردی کا ناجائز استعمال کرنے والے اہلکاروں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے 'سونامی آف عمران خان' نے لکھا کہ ’’پنجاب پولیس کی غنڈہ گردی بڑھتی جارہی ہے۔ معلوم نہیں یہ ویڈیو کب اور کہاں کی ہے مگر دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار کس طرح تشدد کر رہا ہے۔ ان کو کس نے حق دیا کہ عام عوام پر ہاتھ اٹھائیں؟ اگر کوئی جرم بھی کیا ہے تو کیا اس طرح مارنے کی اجازت ہے؟ پولیس کو تحریک انصاف کے لوگوں کو مارنے اور گرفتار کرنے کی چھوٹ دی گئی ہے جس کی وجہ سے آج پولیس پاگل ہو چکی ہے۔ حکومت اس کا نوٹس لے۔''

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...