بجٹ 2025-26، چھوٹی گاڑیاں خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

وفاقی بجٹ 2025-26 میں نئی تجویز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی بجٹ 2025-26 میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کی سفارش دی تھی، تاہم آٹو موبیل پالیسی 2021-26 کے تحت اس تجویز کو منظور نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز کے لیے الگ عدالتوں کا قیام اور گرین چینل کی بحالی خوش آئند ہے:صدر پاکستانی امریکن چیمبر آف کامرس نوید انور
ایف بی آر کی تجویز کی تفصیلات
نجی ٹی وی آج نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ نئے وفاقی بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ ایف بی آر کی جانب سے 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز تھی۔ چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز تھی۔ ذرائع کے مطابق آٹو موبیل پالیسی 2021-26 میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد مقرر ہے۔ ایف بی آر 850 سی سی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کا مجاز نہیں، آٹو موبیل پالیسی کے تحت چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی شرح مسترد کی گئی۔
رعایتی سیلز ٹیکس رجیم کا مستقبل
ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے آٹھویں شیڈول کی انٹری نمبر 72 کو ختم نہیں کر سکے گا، مقامی طور پر تیار یا اسمبل شدہ گاڑیوں پر رعایتی سیلز ٹیکس رجیم برقرار رہے گی۔