آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے اہم نکات سامنے آ گئے

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے اہم نکات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے اہم نکات سامنے آ گئے۔
بجٹ کی تقسیم
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 8207ارب مختص کئے گئے ہیں۔ دفاع کیلئے 2550ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ حکومت کے نظام چلانے کے اخراجات کیلئے 971ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح پنشنز کی ادائیگی کیلئے 1055ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ سبسڈیز کی مد میں 1186ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
مزید مالی تخمینے
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرانٹس کی مد میں 1928ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ایف بی آر ٹیکس وصولی کا ہدف 14131 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5167ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ فیڈرل گروس ریونیو کا ہدف 19298ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
صوبائی محاصل اور مجموعی اخراجات
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کو محاصل کی منتقلی کا تخمینہ 8206ارب روپے ہوگا، نیٹ فیڈرل ریونیو 11072ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے۔ آئندہ مالی سال جاری اخراجات 16ہزار 286ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے، آئندہ مالی سال مجموعی اخراجات 17ہزار573ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے۔
بجٹ خسارہ
اسی طرح آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، بجٹ خسارہ 6501ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے۔