فری لانسرز نے 9 ماہ میں 400 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا: اقتصادی سروے

بجٹ 2025-26 کی تیاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں آج بجٹ 2025-26 پیش ہونے جارہاہے لیکن گزشتہ روز پیش کیئے گئے اقتصادی سروے کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ فری لانسرز نے 9 ماہ کے دوران 400 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو کہ نہایت خوش آئند ہے۔
فری لانسرز کی کارکردگی
اقتصادی سروے کے مطابق، پاکستان کے فری لانسرز نے مالی سال 2025 کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران 400 ملین امریکی ڈالر کی ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت میں زرمبادلہ کا حصہ ڈالا۔ یہ سالانہ بنیادوں پر 533 ملین امریکی ڈالر یا تقریباً 150 ارب روپے کی آمدن کے برابر ہے۔