بجٹ 2025-26، ایک اور موٹروے بنانے کیلئے 115 ارب روپے مختص کر دیئے گئے
معاشی ہدف کا تعین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئندہ سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد جبکہ مہنگائی کا ہدف ساڑھے 7 فیصد مقرر کردیا گیا۔ سکھر حیدرآباد موٹر وے، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر 115 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر مقدمات اور گرفتاریوں کا فیصلہ
سالانہ پلان 2025-26
دستاویزات کے مطابق سالانہ پلان 2025، 26 میں اڑان پاکستان پروگرام کے تحت برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق قومی ترقیاتی پلان پر 4 ہزار 224 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بچے بھوک سے مر رہے ہیں، غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے: عاصم افتخار
فائیو ایز فریم ورک
فائیو ایز فریم ورک بھی 5 سال کے فریم ورک کا حصہ ہے، فائیو ایز میں برآمدات، ای پاکستان، ماحولیات، توانائی، انفراسٹرکچر شامل ہے۔ زرعی شعبے کا ہدف 4.5، صنعت 4.3 اور خدمات 4 فیصد مقرر، سرمایہ کاری کا ہدف جی ڈی پی کا 14.70 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ قومی بچت کا ہدف 14.30 فیصد مقرر کرنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چور 4 جیولرز شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور تجوری لے کر فرار
انفراسٹرکچر کی ترقی
دستاویزات کے مطابق سکھر حیدرآباد موٹر وے ایم 6 کیلئے 15 ارب روپے مختص، این 25 کوئٹہ کراچی شاہراہ پر 100 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی تعمیر کیلئے 41 ارب روپے، کراچی اور اسلام آباد میں آئی ٹی پارکس کیلئے 11 ارب روپے مختص، کراچی کے پانی سے متعلق منصوبے پر 13 ارب خرچ ہوں گے۔
آئندہ سال کے منصوبے
دستاویزات کے مطابق آئندہ سال کے دوران علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کیلئے 4.4 ارب روپے مختص، ریونیو بڑھانے کے منصوبے کیلئے تین ارب مختص کئے جائیں گے۔








