وزیراعظم کو سب سے پہلے سے معلوم ہوتا ہے، تنخواہوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرنے کے بعد مفتاح اسماعیل نے اندر کی بات ظاہر کردی

مفتاح اسماعیل کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز پر رائے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ صرف دکھانے کیلئے ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نے تنخواہ میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صرف دکھانے کیلئے ہوتا ہے کہ بجٹ میں تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کی تجویز دی گئی اور وزیر اعظم نے اسے مسترد کرکے 10 فیصد کردیا۔ یہ سب وزیر اعظم کو پہلے سے پتا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار عمران خان کی سابقہ بیوی اونتیکا ملک طلاق کے بعد پہلی بار کھل کر بول پڑیں
حکومتی اخراجات میں اضافہ
انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے رائٹ سائزنگ کا نعرہ لگایا اور کہا کہ وہ وزارتوں کے اخراجات میں کمی کریں گے لیکن آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سول حکومت کے اخراجات میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
سوالات جو سامنے آتے ہیں
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر حکومت کہتی ہے کہ افراط زر کی شرح پانچ فیصد ہے تو پھر اخراجات 17 فیصد کیوں بڑھائے گئے ہیں؟