اب انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے لیے کسی وکیل کی ضرورت نہیں رہے گی، وزیر خزانہ نے بڑا اعلان کردیا

وفاقی وزیر خزانہ کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یکم جولائی سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے طریقہ کار میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوات انڈر 19 کرکٹ لیگ بھرپور جوش و خروش سے جاری
تبدیلی کا مقصد
اپنی بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ یکم جولائی سے آٹھ کالم والا ریٹرن فارم ختم کرکے سات کالم والا فارم لایا جائے گا۔ یہ تبدیلی تنخواہ دار طبقے اور چھوٹے کاروباروں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
ماہر کی ضرورت نہیں
انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی کے بعد کسی وکیل یا ماہر کی مدد کی ضرورت نہیں رہے گی۔