بجٹ تقریر، حکومت نے بھارت کی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا اعلان کردیا

پاکستان کا پانی کے تحفظ کے لئے اقدامات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوششوں کے جواب میں پاکستانی حکومت کے آئندہ مالی سال کیلئے اقدامات کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: وہ کریں جو آپ کی بیگم کہتی ہے: فلک شبیر کا شوہروں کو مشورہ

بھارتی دھمکیاں اور پاکستانی حکمت عملی

اپنی بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاک بھارت جنگ کے بعد بھارت نے پاکستان کے پانی کو روکنے کی دھمکی دی ہے۔ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، پانی پاکستان کی بقا کا ضامن ہے، اس سلسلے میں بھارت کے ناپاک عزائم کا بھرپور توڑ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست سب کرسکتی ہے، اب خاموش تماشائی کا کردار نہیں بلکہ فیصلہ کرنا ہوگا: وزیراعلیٰ بلوچستان

نیشنل واٹر پالیسی 2018 کے تحت اقدامات

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے نیشنل واٹر پالیسی 2018 کے تحت مختلف اقدام مقرر کیے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے دوران واٹر سٹوریج میں 10 بلین ایکڑ فٹ کا اضافہ کیا جائے گا، پانی کے ضیاع میں 35 فیصد کمی لائی جائے گی، انڈس واٹر کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جائے گی۔

مالی وسائل کی تقسیم

وزیر خزانہ نے بتایا کہ پانی کے منصوبوں پر گزشتہ سال 295 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ آئندہ مالی سال کے دوران اس مقصد کیلئے 133 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ محمد اورنگزیب کے مطابق 32.7 ارب روپے بھاشا ڈیم کیلئے جب کہ مہمند ڈیم کیلئے 35.7 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ کے فور کے لئے 3.2 ارب، انڈس بیسن سسٹم کیلئے 4.4 ارب، کچھی کینال فلڈ ڈیمیج کیلئے 69 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Categories: بجٹ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...