کیا تنخواہ دار طبقے پر بجٹ میں کتنا ٹیکس لگے گا؟
وفاقی حکومت کا ٹیکس میں کمی کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر عائد ٹیکسز کی شرح میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر کے دوران یہ بات کہی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے سپین کی معروف بزنس مین محمد نعمان قیصر کی نماز جنازہ بارسلونا میں ادا کر دی گئی
انکم ٹیکس کی نئی شرحیں
آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے آمدنی کے سلیب پر انکم ٹیکس کی شرح میں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں:
- چھ لاکھ سے 12 لاکھ روپے تنخواہ لینے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کر کے ڈھائی فیصد کی جائے گی۔
- 22 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں پر ٹیکس کی شرح 15 کی بجائے 11 فیصد ہو جائے گی۔
- 22 سے 32 لاکھ تنخواہ لینے والے افراد کے لیے ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کر کے 23 فیصد کی جائے گی۔
حکومت کا اقدام اور برین ڈرین
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو علم ہے کہ ملک کی پیشہ ور افرادی قوت کو سب سے زیادہ ٹیکسز کا سامنا ہے۔ برین ڈرین کو روکنے کے لیے ایک کروڑ سے زیادہ آمدنی والے افراد پر عائد سرچارج میں ایک فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔








