گاڑیوں پر 18 فیصد عمومی ٹیکس کے نفاذ کا اعلان
وفاقی حکومت کا نیا ٹیکس اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ نے تمام گاڑیوں پر 18 فیصد عمومی ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے 6 بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا الیکٹرانک ثبوت موجود ہے، سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ
بجٹ تقریر میں اہم نکات
بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ گاڑیوں کے شعبے میں مسابقت پیدا کرنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 18 فیصد سے کم شرح والی گاڑیوں پر 18 فیصد عمومی ٹیکس عائد کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کھلی کچہریوں میں 1243 شکایات موصول، نو گو ایریاز ختم کر دیں گے، کوئی آفیسر بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو کیا سلوک کیا جائے گا؟ سی ای اولیسکو نے بتا دیا
سولر پینلز پر ٹیکس
انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار ہونے والے سولر پینلز کو فروغ دینے کیلئے درآمدی سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
آن لائن خریداری پر ٹیکس
اس کے علاوہ آن لائن پلیٹ فارمز سے خریداری پر بھی 18 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔








