امریکہ سے جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو ہوگا: ایران
ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو مسقط میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑھکیں مارنے کا شوق لے ڈوبا، حکومت کو رپورٹ بھجوائی ہے جا کر اپنے معاملات ٹھیک کریں، صورتحال آپکے حق میں نہیں،وہ اپنا سا منہ لے کر چلا گیا
امریکی صدر کا بیان
روز نامہ امت کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار سخت موقف کے حامل ہیں۔ ایران کے حوالے سے ہم بہت زیادہ کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات
انہوں نے کہا کہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ایران سے متعلق بھی بات ہوئی۔
ٹرمپ کا ایران کے ساتھ بات چیت کا موقف
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جمعرات کو ہوگی، وہ ایسی چیزیں مانگ رہے ہیں جو آپ نہیں کرسکتے، ایران افزودگی کرنا چاہتا ہے جو ہم نہیں مان سکتے۔








