آسٹریا: سکول میں فائرنگ سے مرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ، چانسلر نے ’’قومی سانحہ‘‘ قرار دیدیا

گراز میں ہائی سکول فائرنگ کا واقعہ
گراز (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریا کے شہر گراز میں ہائی سکول میں فائرنگ سے مرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ بتایا جا رہا ہے۔ چانسلر نے اس واقعے کو ’’قومی سانحہ‘‘ قرار دیدیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راجہ خرم نواز کی الیکشن ٹریبونل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
مرنے والوں کی تعداد
’’جنگ‘‘ کے مطابق ہائی سکول میں فائرنگ سے 10 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مارے جانے والوں میں فائرنگ کرنے والا ملزم بھی شامل ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
چانسلر کا بیان
دوسری جانب آسٹریا کے چانسلر کرسٹین اسٹاکر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ’’سکول میں فائرنگ کا واقعہ قومی سانحہ ہے۔ اس سانحے پر دکھ اور تکلیف کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔‘‘