وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، صدر آل پاکستان انجمن تاجران

صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے اخراجات اور مراعات میں کمی کا اعلان کیوں نہیں کیا، ممبران اور وزیروں مشیروں کی تنخواہیں بڑھا دی گئیں، ہم وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدلیہ حکومت کے تابع نہیں ہونی چاہئے،شاہد خاقان عباسی

اخراجات میں اضافہ

ڈان نیوز کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق صدر اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے اخراجات اور مراعات میں کمی کا اعلان کیوں نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے پہلے اسمبلی ممبران اور وزیروں مشیروں کی تنخواہیں بڑھا دی گئیں، قومی اسمبلی، سینیٹ اور حکومتی اخراجات میں 28 فیصد اضافہ عوام پر بوجھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

قوت خرید کا نقصان

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیرمین سینٹ کے صرف کرسی پر بیٹھنے کی تنخواہ 13،13 لاکھ کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کی قوت خرید کو بڑھانے میں ناکام رہی ہے، عام آدمی میں قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے مینفیکچرر اور ریٹیلرز کا نقصان ہو رہا ہے، خریدار میں اگر خریداری کی سکت نہیں ہوگی تو معاشی حالات کیسے بہتر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سائیکل کے پمپ سے مریض کو آکسیجن دینے کی ویڈیو وائرل

بجلی کی قیمتیں اور ٹیکس

ان کا کہنا تھا کہ بجائے بجلی سستی کرنے کے سولر کی امپورٹ پر 18 فیصد سیل ٹیکس لگا دیا گیا، مفت بجلی اور بجلی چوری پر قابو پانے کے لئے کوئی بات نہیں کی گئی۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں آئی پی پیز کا ذکر تک نہیں کیا، آئی پی پیز ظالمانہ معاہدوں نے عوام کی قمر توڑ رکھی ہے، آئی پی پیز معاہدے ری شیڈول کرکے مہنگی بجلی کے عذاب سے نجات دلائی جائے۔

ٹیکسز اور آئندہ لائحہ عمل

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بل پر پہلے ہی 13 قسم کے ٹیکسز تھے کاربن لیوی کی کمی باقی تھی، کالے قانون والے اختیارات واپس نہ لئے گئے تو مشاورت کے بعد اگلے لائعمل کا اعلان کریں گے۔

Categories: بجٹ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...