یوٹیوبر رجب بٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج
پولیس کی کاروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ شرافت کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ون کیس؛بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 14نومبر تک ملتوی
مقدمے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی درخواست پر تھانا نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں رجب بٹ، مان ڈوگر، جواد حیدر، جہانگیر بٹ اور سلمان حیدر کو نامزد کیا گیا ہے۔
الزامات اور اقدامات
ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کی گئی اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔








