سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی حجاج وفات پاگئے

پاکستانی حجاج کی وفات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی حجاج وفات پا گئے۔
بزرگ افراد کی اکثریت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ خواتین بھی شامل ہیں۔ دوران حج وفات پانے والوں کی اکثریت بزرگ افراد کی ہے۔
وفات کی وجوہات
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حجاج کا انتقال ہارٹ اٹیک اور دیگر بیماریوں سے ہوا۔ جاں بحق تمام افراد کی جنت البقیع میں تدفین کردی گئی۔ گزشتہ برس دوران حج 35 پاکستانی حجاج کا انتقال ہوا تھا。