تحریک انصاف کا موٹو ہے نہ کچھ کرنا ہے اور نہ کرنے دینا ہے: عظمٰی بخاری
عظمیٰ بخاری کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خواب دیکھ رہے تھے، وہ آج بھی قوم کو ملنے والی کسی خوشخبری پر خوش نہیں۔ حالیہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا ہے، لیکن بعض عناصر چاہتے تھے کہ پاکستان سری لنکا بن جائے اور آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: وکٹ مشکل تھی ، بنگلہ دیش سے شکست کے بعد کپتان سلمان آغا کا بیان
تحريك انصاف کا کردار
تحریک انصاف واحد جماعت ہے جسے ملکی ترقی اور بہتری برداشت نہیں۔ اب یہ عناصر ’’واشنگٹن چلو‘‘ کی مہم چلا رہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں پنجاب حکومت نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جو ان لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہیں۔ بجٹ کے دن قومی اسمبلی کا منظر سب نے دیکھا، جہاں پی ٹی آئی نے ایوان کو مچھلی بازار میں تبدیل کر دیا۔ ان کا طرزِ عمل ہمیشہ سے یہی رہا ہے: نہ خود کچھ کرنا ہے، نہ دوسروں کو کرنے دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں مقیم کرسچین کمیونٹی نے امارات کا 54 واں نیشنل ڈے منایا
عوام کو ریلیف فراہم کرنا
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو بھرپور ریلیف فراہم کیا ہے۔ ٹیکس کا بوجھ کم ہوا، جس پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود وفاقی حکومت نے ایک متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
سرمایہ کاروں کا اعتماد
ڈی جی پی آر میں وزیرِ بلدیات کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خوشخبریوں کا موسم ہے۔ حکومتی پالیسیوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور سٹاک ایکسچینج مسلسل نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ عید کے دوران پنجاب بھر میں بہترین صفائی انتظامات پر عوام نے وزیراعلیٰ کو دعائیں دیں۔ تاہم، کچھ عناصر کو اس میں بھی تکلیف ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں اچانک تیز آندھی، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز میں سوار مسافروں کی چیخیں نکل گئیں
پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں پر اعتراض
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کچھ لوگ پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں پر اعتراض کرتے ہیں، مگر یہ ذکر نہیں کرتے کہ وزیراعظم اور وزیرِ خزانہ تنخواہیں نہیں لیتے۔ عوام کو یہ بھی جاننا چاہیے کہ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں آخری بار کب اضافہ ہوا تھا۔ ہم جیسے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بھی سیاست کرتے ہیں، تو کیا ہمیں بھی سیاست کے ساتھ کاروبار شروع کر دینا چاہیے؟
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار دھرمیندر 89 سال کی عمر میں چل بسے
عمر ایوب کا مؤقف
انہوں نے کہا کہ سمبڑیال میں عبرتناک شکست کے بعد عمر ایوب نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے تو کمپین ہی نہیں چلائی۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اور ان کے یوٹیوبر صرف شور مچانے میں ماہر ہیں، میدانِ عمل میں ان کا کوئی وجود نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں نے نئی تاریخ رقم کردی
امریکہ کا دورہ اور عزت
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ’’فیلڈ مارشل‘‘ امریکہ کے دورے پر جا رہے ہیں، یاد رکھیں عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اور اللہ نے انہیں بہت عزت سے نوازا ہے۔
وزیرِ بلدیات کی گفتگو
وزیرِ بلدیات ذیشان رفیق بھی عظمیٰ بخاری کے ہمراہ تھے، انہوں نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔








