امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا ہے، یہ اعلان واشنگٹن اور بیجنگ کے مذاکرات کاروں کے درمیان ایک فریم ورک پر اتفاق رائے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دہشت گردی کے لیے آنے والوں کو سخت ترین جواب دیا جائے گا: وزیر اعلیٰ مریم نواز

معاہدے کی تفصیلات

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم لکھا کہ، ’ہمارا چین کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو گیا ہے، جس کی حتمی منظوری صدر شی جن پنگ اور میری طرف سے ہونا باقی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ چین کی طرف سے مکمل مقناطیس اور ضروری نایاب دھاتیں پیشگی فراہم کی جائیں گی، اسی طرح، ہم چین کو وہ فراہم کریں گے جس پر اتفاق ہوا تھا، بشمول چینی طلبا کا ہمارے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنا۔

یہ بھی پڑھیں: دھوپ سے چہروں نے دنیا میں ۔۔۔ کیا اندھیر مچا رکھا ہے

ٹیرف کی تفصیلات

ہمیں کل 55 فیصد اور چین کو 10 فیصد ٹیرف مل رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ 55 فیصد ٹیرف میں وہ 10 فیصد ’باہمی’ ٹیرف شامل ہیں جو ٹرمپ نے تقریباً تمام امریکی تجارتی شراکت داروں سے درآمد شدہ اشیا پر لگائے ہیں، چینی درآمدات پر 20 فیصد اضافی ٹیرف بھی شامل ہیں جو ٹرمپ نے چین، میکسیکو اور کینیڈا پر لگائے ہیں کیونکہ ان پر نشہ آور کیمیکل (فینٹینیل) کی امریکہ میں ترسیل میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

مزید ٹیرف کی معلومات

ان کے علاوہ 25 فیصد کے پہلے سے موجود ٹیرف بھی شامل ہیں جو ٹرمپ کے پہلے وائٹ ہاؤس کی مدت کے دوران چین سے درآمدات پر لگائے گئے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد میں پوسٹ کیا کہ صدر شی اور میں چین میں امریکی تجارت کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، یہ دونوں ممالک کے لیے ایک بڑی جیت ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...