ثناء میر کا آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونا پاکستان کی ہر بیٹی کی جیت ہے: مریم نواز

مریم نواز کی مبارکباد
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرکٹر ثناء میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
ثناء میر کی کامیابی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرکٹر ثناء میر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ثناء میر کا آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونا پاکستان کی ہر بیٹی کی جیت ہے۔