کراچی میں لڑکی سے ملنے آئی آشنا کے پکڑے جانے پر ساتھیوں کی فائرنگ سے لڑکی ہی زخمی ہوگئی
کراچی میں فائرنگ کا واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے کورنگی بنگالی پاڑہ میں لڑکی سے ملنے کےلیے آنے والے آشنا کے پکڑے جانے پر ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لڑکی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کے کالا باغ ڈیم سے متعلق بیان پر عظمیٰ بخاری کا جواب بھی آ گیا
واقعے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے بنگالی پاڑہ سیکٹر 34 بی میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ لڑکی کا بھائی اور ایک نوعمر بچی چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرو فیروز: شالیمار ایکسپریس کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی
زخمیوں کی شناخت
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی شناخت 24 سالہ زینب دختر ظہیر اور 26 سالہ رضوان ولد راشد کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کے دوران جھگڑے میں زخمی لڑکی کے بھائی 22 سالہ ایوب اور 12 سالہ حبیبہ بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 17 سالہ لڑکی کے اغواء کے بعد قتل کا معمہ حل ہو گیا، آشنا ہی قاتل نکلا
پولیس کی تحقیقات
ایس ایچ او عدیل افضال نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ زخمی زینب گھر پر اکیلی تھی اور اس کی والدہ اور بہن رشتے دار کے گھر گئی ہوئی تھیں۔ اس دوران زینب نے اپنے آشنا اسد کو گھر پر ملنے کے لیے بلایا تھا، اور اسی وقت اس کا بھائی ایوب وہاں آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا گینگ بنا کر اغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف، انکوائری کے بعد مقدمہ درج
جھگڑے کی تفصیلات
بھائی کا لڑکی کے آشنا سے جھگڑا ہوا اور بات ہاتھا پائی پر پہنچ گئی۔ اسد نامی لڑکا اپنے ساتھ دیگر اوباشوں کو لے آیا اور ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔ اس کے نتیجے میں لڑکی زینب اور بیچ بچاؤ کرنے والے پڑوسی رضوان زخمی ہوگئے جبکہ ایوب اور بچی حبیبہ جھگڑے کے دوران دھکم پیل کے نتیجے میں معمولی زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ نے دشمن کی عددی برتری کو جذبے، مہارت اور یقین کامل سے شکست دی: وزیر داخلہ
فائرنگ کا نتیجہ
زخمی ہونے والا رضوان ایوب کا پڑوسی ہے، جو ممکنہ طور پر بیچ بچاؤ کے لیے آیا تھا اور فائرنگ کی زد میں آ گیا۔ نوعمر لڑکی حبیبہ کو طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔
پولیس کارروائی
پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 4 خول برآمد کیے ہیں اور فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ زخمی زینب اور رضوان کا بیان بھی قلمبند کیا جا رہا ہے۔








