اسرائیل ایران پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

اسرائیل کی ایران پر حملے کی تیاری
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی میڈیا کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اسرائیل ایران پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے۔
امریکا کی مدد کے بغیر حملہ
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل امریکہ کی مدد کے بغیر ہی ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے، ایران کے جوابی رد عمل کے پیش نظر مشرق وسطیٰ سے امریکی سفارتکاروں کو نکالا جارہا ہے۔
ایٹمی معاہدہ کی صورتحال
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکا اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدہ آخری مراحل میں ہے، اسرائیل دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی معاہدے کے خلاف ہے۔