بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا

بلوچستان کی شدید گرمی

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان تاحال شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جب کہ درجہ حرارت بھی 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم پنجاب کا سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ کیمپ کا دورہ، مشترکہ کاوشوں کو سراہا

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ صوبے کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ باغبانپورہ ٹریفک حادثے کے متاثرین کے گھر پہنچ گئیں

مختلف علاقوں میں درجہ حرارت

زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ژوب میں پارہ 39 ڈگری تک پہنچا۔ اسی طرح سبی میں درجہ حرارت سب سے زیادہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو صوبے بھر میں شدید گرمی کی واضح علامت ہے۔ تربت میں 45، نوکنڈی میں 43 اور چمن میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: صحیح معنوں میں انصاف اس وقت مکمل ہو گا جب 9 مئی کےماسٹر مائنڈ کو سزا ملے گی ‘ پاک فوج کا اعلان

ساحلی علاقوں کی صورتحال

ساحلی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے، گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور جیوانی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران بھی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جس کے پیش نظر شہریوں کو دھوپ سے بچاؤ، پانی کا زیادہ استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ گرمی سے پیدا ہونے والی ممکنہ طبی مسائل سے محفوظ رہ سکیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...