بھارت کو بڑا جھٹکا، ایشیا ءکپ بھارت سے کس ملک منتقل ہونے کا امکان؟ بڑی خبر
ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کا بحران
دبئی (ویب ڈیسک) پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث ایشیاءکپ 2025 کی میزبانی بھارت سے چھین لیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 میں طورخم بارڈر سے کتنے افغان شہریوں کو وطن واپس بھیجا گیا، کتنے مسافروں کو داخلے سے روک دیا گیا ..؟ اہم تفصیلات جاری
رواں برس کی میزبانی اور میچز کا انعقاد
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس ایشیاءکپ کی میزبانی بھارت کو کرنی تھی تاہم آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ہندوستانی ٹیم نہ آنے کے باعث اب پاکستان بھی اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق پی ٹی آئی رہنما گلریز افضل کا پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ
اہم ایونٹس کی فہرست
اہم ایونٹ میں ایشیاءکپ کے علاوہ بھارت میں شیڈول ویمن ورلڈکپ 2025 اور مینز ٹی20 ورلڈکپ 2026 بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 28 اکتوبر کو فل کورٹ اجلاس بلا لیا
ایونٹ کی ممکنہ منتقلی
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاک، بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث ستمبر میں شیڈول ایونٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل ہونے کا امکان ہے۔
توقع ہے کہ ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) متحدہ عرب امارات کو غیر جانبدار مقام کے طور پر حتمی شکل دے گی تاہم ایونٹ کا میزبان بھارت ہی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: گوادر میں دستی بم حملہ، پولیس مقابلے میں اہلکار شہید، ایک دہشت گرد مارا گیا
ٹی20 فارمیٹ میں چلنے والا ایڈیشن
آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں ایشیاءکپ کا رواں ایڈیشن ٹی20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ 2 ہفتوں پر محیط ہوگا جس میں 19 میچز شیڈول ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: احمد شہزاد میرے آئیڈیل ہیں، ان کو فالو کرتا ہوں، کبھی بیٹنگ میں کوئی مسئلہ ہو تو ان سے رہنمائی لیتا ہوں، صاحبزادہ فرحان
اے سی سی کا باضابطہ اعلان
دوسری جانب توقع کی جارہی ہے کہ ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ محسن نقوی باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ کے مستقبل سے متعلق جلد اعلان کریں گے۔
سہ ملکی سیریز کے امکانات
قبل ازیں گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ ایشیا کپ سے قبل امارات میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کھیلے جانے پر بات چیت جاری ہے تاہم منصوبے کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے。








