میرا کسی قسم کا کوئی سیاسی مقصد نہیں، قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر

اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقریب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ یہ بار میری ایک فیملی ہے، میراکسی قسم کا کوئی سیاسی مقصد نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کیلئے رابطہ کیا ہے، اسد قیصر کا بیان
چیف جسٹس کا خطاب
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو میری طرف سے عید مبارک، ان کا کہنا تھا کہ میرا بیک گراؤنڈ ایسا ہے کہ میں آپ لوگوں میں سے ہوں، میرے والد وکیل تھے، بیٹا بھی آپ لوگوں میں سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے بھارت سے متعلق کیا کہا؟ تفصیل سامنے آ گئی
کیسز کی تیاری اور قانون کی پاسداری
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ فیصلے میرے حق میں آئیں نہ آئیں، یہ ایک الگ بات ہے، جو کام کر سکتا ہوں وہ ضرور کروں گا۔ چھوٹے مسائل ہمیشہ حل کرتا رہوں گا، سمجھتا ہوں کہ نرمی سے بات ہونی چاہئے۔
درخواست اور انصاف
چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے درخواست کی کہ کیس کی مکمل تیاری کرکے آئیں، قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے، ناانصافی نہ ہو۔ میرے آنے کے بعد کیسز نمٹانے کی رفتار بڑھی ہے، اور کورٹ کے وقت سے متعلق اب کوئی شکایت نہیں۔