بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عالمی دن، پاکستان میں ایک کروڑ بچے مزدوری کرنے پر مجبور

بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عالمی دن
ا سلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کا بیان
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک چائلڈ لیبر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستان نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے مؤثر قانون سازی کی ہے۔
حکومتی اقدامات
انہوں نے کہا کہ حکومت نے غذائیت اور تعلیم کے پروگرام شروع کیے ہیں، دانش سکول سسٹم بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کررہا ہے۔
سیکٹرز کا تعاون
شہباز شریف نے مزید کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز حکومت کے ساتھ مل کر بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں، بچوں کو تعلیم دینا قومی ترقی کی ضمانت ہے۔
چیلنجز اور مسائل
ادھر انسانی حقوق کی تنظمیوں کے مطابق بچوں کی مزدوری کی بڑی وجوہات غربت اور قانون پر عمل درآمد کا نہ ہونا ہے جب کہ پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔