معرکہ حق کے بعد پاکستان، بھارتیوں کے اعصاب پر سوار، اب مسافر طیارے کے حادثے کے بعد انٹرنیٹ پر کیا کہہ رہے ہیں؟ جانیے
بھارت کی مئی میں پاکستان کے خلاف جارحیت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مئی میں بھارت کو پاکستان کیخلاف جارحیت کی بھاری قیمت چکانا پڑی اور دیگر نقصانات کے ساتھ اپنے طیاروں سے بھی ہاتھ دھونا پڑے تھے۔ اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارتیوں کو خواب بھی پاکستان سے متعلق ہی آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 اور اس کے بعد پاکستان مزید ترقی کرے گا: آئی ایم ایف
حادثے کی تفصیلات
تفصیل کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد کے ایئر پورٹ کے قریب برطانیہ جانے والی مسافر پرواز حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس میں ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس افسوسناک حادثے کے بعد بھی انٹرنیٹ پر بھارتیوں نے پاکستان سے متعلق سوالات و تبصرے شروع کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کی مد میں 146 ارب روپے کی نادہندہ
سوشل میڈیا پر تبصرے
ایک بھارتی صارف نے یوٹیوب پر ری پبلک ٹی وی کی سٹریم پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ "پاکستان کی حمایت سے چینی ڈرامہ ہے"۔
آرکے ایس گھوسٹ نے استفسار کیا، "یہ کریش کیوں ہوا؟ ممکن ہے پاکستان نے میزائل لانچ کیا؟ پھر ایکشن؟"
حقائق پسند صارفین کی رائے
کچھ صارفین نے حقائق پسند ہونے کی کوشش کی تو زندگی آن ویلز نے لکھا کہ "اگر کوئی اتنا زیادہ پاکستان کو پسند کرتا ہے تو خوشی خوشی بھارت چھوڑ سکتا ہے، کچھ بھی انڈیا میں تبدیل نہیں ہوگا، نہ ہی ہماری ترقی و سالمیت یا جی ڈی پی"۔








