امریکہ میں مودی سرکار کا خفیہ نیٹ ورک بے نقاب، ہندو امریکن فاؤنڈیشن کس کی آلۂ کار نکلی ۔۔۔؟ گارڈین کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

مودی سرکار کا خفیہ نیٹ ورک بے نقاب
لاہور (طیبہ بخاری سے) امریکہ میں مودی سرکار کا خفیہ نیٹ ورک بے نقاب، ہندو امریکن فاؤنڈیشن کس کی آلۂ کار نکلی۔۔۔؟ گارڈین کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم تکبیر؛اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں چھٹی کا اعلان
مودی سرکار کی عالمی سطح پر دہشت گردی
تفصیلات کے مطابق، مودی سرکار 2014 سے عالمی سطح پر ریاستی دہشتگردی کا جال بنتی آ رہی ہے، جو اب عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ امریکہ میں مودی سرکار کا خفیہ نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، ’’ہندو امریکن فاؤنڈیشن‘‘ مودی سرکار کی آلۂ کار نکلی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے معاملے کی انکوائری مکمل
فریمانٹ گوردوارے کا اعلان
’’دی گارڈین‘‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے فریمانٹ گوردوارے نے ہندو امریکن فاؤنڈیشن کو مودی سرکار کا غیر ملکی ایجنٹ قرار دے دیا، فریمانٹ گوردوارے نے امریکی محکمہ انصاف (DoJ) سے ہندو امریکن فاؤنڈیشن کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو
بین الاقوامی حمایت اور الزامات
دی گارڈین کے مطابق گوردوارے نے الزام عائد کیا کہ ’’ہندو امریکن فاؤنڈیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے مفادات کو امریکہ میں فروغ دے رہی ہے۔ ہندو امریکن فاؤنڈیشن نے مودی سرکار کی بی جے پی پارٹی کے مؤقف کی مسلسل حمایت کی ہے۔ فریمانٹ گوردوارے نے مطالبہ کیا کہ ہندو امریکن فاؤنڈیشن کو غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹر کیا جائے۔``
یہ بھی پڑھیں: سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافہ ہو گیا
سکھ کارکنوں کے خلاف کارروائیاں
گوردوارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندو امریکن فاؤنڈیشن نے بھارتی حکام کو اپنے پروگرامز میں پلیٹ فارم فراہم کیا، مودی سرکار پہلے ہی سکھ کارکنان کے خلاف کینیڈا اور امریکہ میں کارروائیوں کے الزامات کی زد میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کہا جاتا ہے آپ اتنی اچھی، سلیقہ والی ہیں، مسلمان ہوجائیں: سنیتا مارشل
ہندو امریکن فاؤنڈیشن کی رائے
دوسری جانب ہندو امریکن فاؤنڈیشن نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فریمانٹ گوردوارے پر ہی الزام عائد کیا کہ ’’یہ مہم خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے چلائی جا رہی ہے۔‘‘
بیرون ملک سکھوں کے خلاف بھارتی حکومتی اقدامات
ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کرنے کے بعد بھارتی حکومت پر بیرون ملک سکھوں کے خلاف اقدامات کھل کر واضح ہو گئے ہیں۔ امریکہ نے بھی واضح کیا تھا کہ بھارتی ایجنٹ نے امریکی شہری اور سکھ کارکن گرپتونت سنگھ پنو کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ’’ہندو امریکن فاؤنڈیشن نے مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سیاسی سرگرمیاں بڑھا دیں۔‘‘