حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی طیارے کے برطانوی مسافر کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آگئی

حادثے کا خلاصہ

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی شہر احمد آباد میں ایئرپورٹ کے قریب گرنے والے طیارے میں سوار برطانوی شہری کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی آخری پوسٹ سامنے آگئی۔ احمد آباد میں ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 133 افراد ہلاک ہوگئے، طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آج کن شہروں میں ژالہ باری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

جیمی میک کا الوداعی پیغام

لندن سے تعلق رکھنے والے یوگا انسٹرکٹر جیمی میک اپنے ساتھی فیونگل گرینلاومیک کے ہمراہ بھارت آئے تھے۔ گزشتہ رات انہوں نے سوشل میڈیا پر بھارت میں اپنے قیام کو "جادوئی تجربہ" قرار دیتے ہوئے الوداع کہا تھا، تاہم آج دوپہر پیش آنے والے المناک حادثہ کے بعد ان کا کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ حادثے سے کچھ گھنٹے قبل جیمی میک نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ احمد آباد ایئرپورٹ سے روانگی کے وقت "گڈ بائے انڈیا" کہتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے مذاکرات کی تیاری، منی بجٹ کیلئے 7 تجاویزموجود

حادثے کی تفصیلات

بھارتی میڈیا کے مطابق بوئنگ 8-787 ڈریم لائنر طیارہ اڑان بھرنے کے فوری بعد احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب شہری علاقے میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کا شکار طیارہ لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ جا رہا تھا۔ حادثے کے شکار طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، 1 کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے، جبکہ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ روپانی بھی طیارے میں سوار تھے۔

آخری سوشل میڈیا پوسٹ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...